گوجرانوالہ نیوز
منڈی بہاؤدین
منڈی بہاؤالدین:عدم ادائیگی پر سول ہسپتال کی بجلی منقطع
منڈی بہاؤالدین: واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کی بجلی منقطع کر دی گئی ۔ گیپکو ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ذمہ 13لاکھ روپے کے قریب رقم واجب الادا ہے جس کی عدم ادائیگی پر بجلی کا کنکشن منقطع کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ہسپتال ذرائع کے مطابق بجٹ کے مسائل اور معمول سے زیادہ بل آنے کی وجہ سے بل کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ، جلد ادا کرکے بحال کروا لی جائے گی،ہسپتال میں جنریٹر کی مدد سے کام چلایا جارہا ہے ۔
نجی سکولوں میں چھٹیوں سے قبل یکمشت فیس وصولی شروع
منڈی بہاؤالدین: نجی سکولوں نے چھٹیوں سے قبل تین مہینوں کی فیس یکمشت وصول کرنا شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پڑھو پنجاب بڑھوپنجاب کے نعرہ کو نجی سکول اور کالج مالکان نے ہوا میں اڑاتے ہوئے غریبوں کے بچو ں کیلئے تعلیم حاصل کر نا مشکل اور مہنگا بنا دیا ہے ۔نجی تعلیمی اداروں میں گر میوں کی چھٹیوں کے تین ماہ کی ایڈوانس فیس وصولی کی جا رہی ہے جو کہ غریب عوام کے لئے بوجھ ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پر زور اپیل کی ہے کہ اس امر کانوٹس لیکر غریب بچوں کو تعلیم سے محروم ہونے سے بچائیں۔
نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
منڈی بہاوالدین: قلعہ عطر سنگھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے جاں بحق ہونے والے افراد کو عدالت میں پیشی کیلئے جاتے ہوئے راستے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکارجائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔
نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
منڈی بہاوالدین: قلعہ عطر سنگھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے جاں بحق ہونے والے افراد کو عدالت میں پیشی کیلئے جاتے ہوئے راستے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکارجائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔
15جوڑوں کی اجتماعی شادیاں،3لاکھ مالیت کا جہیز دیا گیا
منڈی بہاؤالدین : 15جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ سماجی ر ہنما چوہدری شاہد رضا رانجھا ہر سال اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کرتے ہیں ۔گزشتہ روز انہوں نے 15جوڑو ں کی شادیوں کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا ۔جس میں ضلع بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ چوہدری شاہد رضا رانجھانے ہر دلہن کو 3لاکھ روپے مالیت کا جہیز اور دولہا کو فی کس ایک ہزار روپے سلامی دی جبکہ باراتیوں کو کھانا کھلایا گیا ۔
انڈسٹریل اسٹیٹ کی منظور ی ہو چکی:میاں اعجا ز
گجرات : چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلا س صدر میاں محمد اعجا زکی صدارت میں ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ میاں محمد اعجاز نے گجرات چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کو کامیاب دورہ ٔ تاجکستان کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ تاجکستان دوشنبہ چیمبر کے ساتھ ایم او یو سائن ہو چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ منڈی بہاؤالدین انڈسٹریل اسٹیٹ کی منظور ی ہو چکی ہے ۔ ڈی سی او نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ صدر شاہین گروپ حاجی ناصر محمود نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاؤالدین انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے شاہین گروپ نے آواز بلند کی تھی۔
صفائی کے ناقص انتظامات ،دو ہوٹل سیل
منڈی بہاؤالدین: سپیشل فوڈ انسپکٹر ڈاکٹر ضیا اﷲ گوندل نے عملہ کے ہمراہ صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائی کرتے ہوئے دوہوٹلوں کو سیل کردیا جبکہ زائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر متعدد دکانداروں کو مجموعی طور پر پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا۔