گوجرانوالہ نیوز
اسلام
فرانس مسلم خواتین کے حجاب کا احترام یقینی بنائے ، پوپ فرانسس
لندن : ۔مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے فرانس پر زور دیاہے کہ وہ مسلمان خواتین کے حجاب کے احترام کو یقینی بنائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات فرانسیسی کھیتولک اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایک مسلمان خواتین پردہ کرنا چاہتی ہیںتو یہ ان کا حق ہے ۔ اسی طرح ایک کیتھولک خاتوں کو اپنی مذہبی اقدار کے مطابق کراس پہننے کی اجازت ہونی چاہیے
خانہ کعبہ کو رمضان المبارک سے قبل غسل نہیں دیا جائیگا
ریاض : سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے جاری ایک فرمان کے مطابق رواں سال رمضان المبارک سے قبل خانہ کعبہ کو غسل نہیں دیا جائے گا، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ معتمرین کی حفاظت کے لیے آئندہ خانہ کعبہ کو سال میں ایک مرتبہ 15 محرم کو غسل دیا جائے گا۔ سعودی شاہ کے اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ انتظام مقام مقدس میں جاری توسیعی منصوبے اور معتمرین کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا جا رہا ہے ۔
فیس بک پر اسلامی کیلنڈرکا اجراء
کراچی — سوشل میڈیا کی دنیا میں سب سے بڑی اور مشہور ویب سائٹ ’فیس بک‘نے جہاں لوگوں کوایک دوسرے سے رابطے اور انہیں قریب لانے میں انتہائی مضبوط کردار ادا کیا ہے وہیں اپنے یوزرز کو عام معمولات زندگی کے لئے بہت سی سہولتیں بھی فراہم کی ہیں مثلاً شادی کی سالگرہ یا جنم دن کا ریمائنڈریعنی یادہانی وغیرہ۔ اب اسی ’فیس بک‘ نے ایک بار پھر سب سے پہلے مزید ایک اہم اورنیا فیچر متعارف کروایا ہے اور وہ ہے اسلامی کیلنڈر ۔ جو سالگرہ فیچر میں گریگورین کیلنڈر جسے عرف عام میں انگلش کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے اس کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ یہ کیلنڈر سب سے پہلے سعودی عرب میں موجود فیس بک یوزرز کی سہولت کے لئے لانچ کیاگیا اور بعد میں دیگر اسلامی ممالک کا نمبر آیا کیوں کہ سعودی عرب میں آج بھی سرکاری اور عوامی سطح پرانگریزی (گریگورین ) کیلنڈر کے مقابلے میں قمری (اسلامی ) کیلنڈر زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ فیس بک کے مڈل ایسٹ اور افریقہ کے ہیڈ جوناتھن لیبن کے مطابق نئے ٹول سے سعودی عرب کے رہنے والوں کو اپنی سماجی سرگرمیوں کو مزید بھرپور انداز میں منعقد کرنے اور دوستوں و رشتے داروں سے سے قریب ہونے میں مزید مدد ملے گی۔ جوناتھن مزید کہتے ہیں ”ہمیں امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اسلامی کیلنڈر اور زیادہ مقبولیت حاصل کرے گا۔ سعودی عرب میں اس کا رسپانس زبردست رہا ہے اور اسی لئے دیگر اسلامی ملکوں میں بھی اچھا فیڈ بیک ملنے کی توقع ہی۔“ دنیا بھر میں فیس بک کے ایک کروڑ سے بھی کہیں زیادہ یوزرز ہیں ۔’ فیس بک‘ نے مڈل ایسٹ اور افریقہ میں بھی اپنے یوزرز میں اضافے کے لئے گزشتہ سال دبئی سے آپریشن شروع کیا ہے جس کے سے ’فیس بک ‘کے یوزرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
ایک ہزار گلاب
واشنگٹن — آپ ویلنٹائنز ڈے منانے کے حق میں ہوں یا اس کے خلاف، اب یہ روایت اس حد تک عام ہو چکی ہے کہ دنیا کے کئی ملکوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ اس دن کو پیار محبت کے اظہار کے ایک اچھے موقع کے طور پر ضرور دیکھنے لگے ہیں۔ اسی موقع کا فائدہ اٹھایا ریاست میری لینڈ کے شہر برٹنزول کے ادارہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے کچھ مسلمانوں نے جو اپنے ساتھ گلاب کے ایک ہزار پھول لے کر آئے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر، جہاں پورا سال ہی سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ یہ پھول ہر اس شخص کے لیئے تھے جو انہیں لینا چاہے۔۔اور یہ تھےبھی بالکل مفت۔ لیکن یہ بے قیمت تحفہ بے مقصد نہیں تھا۔ اسے دینے والے مسلمانوں کی کوشش تھی کہ پیار محبت کے اس دن غیر مسلم امریکیوں کو یہ یاد دلایا جائے کہ اسلام بھی انسانیت کو پیار اور محبت کا پیغام ہی دیتا ہے نہ کہ شدت پسندی کا، جسے آج کچھ لوگ اس مذہب سے منسوب کرنے لگے ہیں۔ ’پیغمبر کی جانب سے ایک ہزار پھول‘ نام کے اس ایونٹ کی منتظمہ اسماٴ رضوی کہتی ہیں کہ مسلمانوں کو محبت کا پیغام حضرت محمد ٍ ﷺ نے دیا اور یہ پھول اسی کی ایک شکل ہیں۔ اس موقع پر دیئے جانے والے ہر پھول کے ساتھ ایک کارڈ بھی تھاجس میں بیان کیا گیا کہ کس طرح حضرت محمد ﷺ نے تمام تر مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ہمیشہ رحم دلی سے کام لیا ۔