گوجرانوالہ نیوز
گجرات
چوہدری حسین الٰہی سے تحصیلدار چوہدری مظہر اقبال کی ملاقات
گجرات: رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی نے تحصیلدار چوہدری مظہر اقبال سے ملاقات کی اور انتخابات میں بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سعادت نواز اجنالہ، خالد اصغر گھرال بھی زنیر انصر، چوہدری مظہر وڑائچ نت، ڈاکٹر افضل ذکی، چوہدری یوسف ساروچک، ملک سلیمان، نوید رحمان ودیگر بھی موجود تھے ۔
ڈی جی اردو سائنس بورڈ ڈاکٹر ناصر کا دورہ جامعہ گجرات
گجرات : دارالترجمہ میں جاری سرگرمیوں و کاوشوں کو سراہا اور انہیں عظیم قومی خدمت قرار دیا , ڈائریکٹر جنرل اردو سائنس بورڈ لاہور ڈاکٹر ناصر عباس نیئر نے جامعہ گجرات کے دارالترجمہ کا خصوصی دورہ کیا اور وہاں پر تراجم کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں و کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں ایک عظیم قومی خدمت قرار دیا۔ ڈاکٹر ناصر عباس نیئر نے کہا کہ علوم کی ترویج و ترقی کے لئے سرکاری سطح پر ترجمہ کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے ۔
گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کاسلسلہ جاری
گجرات: گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کا سلسلہ جاری جس کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے مگر ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کا عملہ بھی انسدادی کارروائی نہیں کررہا ۔ جبکہ اسی طرح کھلے پٹرول کی ایجنسیاں بھی کام کررہی ہیں اس غیر قانونی کاروبار سے متعلقہ اداروں کے اہلکار بھی خوب دیہاڑیاں لگارہے ہیں ۔
گجرات :جعلی ادویات کی برآمدگی پر ڈینٹل کلینک سیل
گجرات: اسسٹنٹ کمشنر نور العین نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہباز پور روڈ پر واقع سمائل ڈینٹل کیئر لیب کو جعلی ادویات رکھنے پر سیل ۔ جبکہ غیر قانونی اشتہارات چھپوانے پر عوامی انقلابی دواخانہ ٹانڈہ روڈ کا چالان کر دیا ۔
گجرات میں 9سستے رمضان بازار قائم کرنے کا فیصلہ
گجرات : حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں ماہ رمضا ن المبارک کے دوران شہریوں کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی کے لئے 9سستے رمضان بازار قائم کئے جائیں گے ، تینوں تحصیلوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے مدنی دسترخوان لگانے کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں کے بہتر انتظامات اور نگرانی کے لئے سینئر افسران کی ڈیوٹی لگائی جائے گی ۔
سرا غ رسا نی کے نام پر لو ٹ مار کا سلسلہ جاری
گجرات: سراغ رسا نی کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ بدستور جاری ، سراغ رسا ںکتو ں کے وجہ سے مختلف علا قو ں کے لوگو ں میں دشمنیا ں پیدا ہو نے کا خطرہ ہے جبکہ انتظا میہ نے مکمل خامو شی اختیار کر رکھی ہے ۔ذرائع کے مطابق نجی سرا غ رسا ں کتے ا پنے مالکان کی مخصو ص آ وا زو ں کو سن کر کسی بھی بے گنا ہ شخص کو گنا ہ کا ر قرار دلا سکتے ہیں اور اس سے کئی کئی دشمنیا ں جنم لیتی ہیں اور ان کتو ں کے ذریعے اگر واردا ت کا ریکارڈ نکال کر اس پر تحقیقات کی جا ئیں تو اکثر لوگ بے گنا ہ ثا بت ہو سکتے ہیں ۔
یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کی ضرورت ہے :ممتاز تارڑ
پھالیہ: ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ چلنے کیلئے ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کی اشد ضرورت ہے ملک کی 90فیصد آبادی فرسودہ نظام اور دقیانوسی نصاب کے تحت تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے ۔ بین الاقوامی نصاب کے تحت ایلیٹ کلاس کے بچے مقابلے کے امتحانات پاس کرجاتے ہیں جبکہ ایک عام آدمی کا بچہ بنیادی سہولیات سے محروم سکولوں میں تعلیم حاصل کرکے کس طرح کامیاب ہوسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارایم این اے ممتاز احمد تارڑ نے بار ایسوسی ایشن پھالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
4 کروڑ36لاکھ کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کھولے گئے
گجرات : محکمہ ہائی وے کی 4 کروڑ 36لاکھ روپے مالیت کی دو ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز نیلام کمیٹی کی نگرانی میں کھولے گئے بھراج تا جینڈر سڑک کی تعمیر جبکہ لنک پولیس لائنز سڑک کی تعمیر کیلئے مجموعی طور پر 16 ٹھیکیداروں نے ٹینڈر ڈالے جس سے حکومت کو 50 لاکھ کی بچت ہوئی ۔
3429بچوں کو خدمت کارڈ کے اجراء کا فیصلہ
گجرات: وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت بھٹہ خشت مزدوروں کے 3429 بچوں کو خدمت کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا گیا۔729 بھٹہ خشت مزدور خاندان پروگرام سے مستفید ہو ں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں خدمت کارڈ کے اجراء کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ملک بھر کے دینی مدارس میں ختم بخاری کی تقریبات شروع
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ملک بھر کے دینی مدارس میں ختم بخاری کی تقریبات شروع ،مئی میں سالانہ امتحانات ہوں گے جس کے بعد دینی مدارس میں طلباء وطالبات کو 75دن کی چھٹیاں دی جائیں گی۔تنظیم المدارس،وفا ق المدارس العربیہ ،وفا ق المدارس السلفیہ سمیت ملک بھر میں چلنے والے ہزاروں مدارس میں حفظ قرآن اور کتب درجہ کے امتحانات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں شروع ہوتے ہیں۔ جامعہ قادریہ عالمیہ مڑاڑیاں شریف گجرات میں بھی ختم بخاری کی تیاریاں مکمل کر لی گیئں۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے ’’دیوار گجرات‘‘کا افتتاح
گجرات: پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے ’’دیوار گجرات‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ تھے جبکہ نصراﷲ وڑائچ ، حاجی ناصر محمود، اعجاز ترہنگی، صدر چیمبر میاں محمد اعجاز، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل، ٹی ایم او خرم محمود، ارشد محمود، الحاج امجد فاروق، عابد فاروق، عدنان خان، ڈاکٹر اعجاز بشیر، نثار الدین ساجد راٹھور اور بڑی تعداد میں شہریوں نے بھی شرکت کی ۔
تحصیل ہسپتال کھاریاں میں مریضوں کو مفت کھانے کی فراہمی شروع
گجرات: تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کھاریاں میں مریضوں اور انکے لواحقین کو مفت کھانے کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ، انجمن فلاح انسانیت کے زیر اہتما م اس فلاحی منصوبے کا افتتاح ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کیا ۔ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش کا کہنا تھا کہ انجمن فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مفت کھانے کی فراہمی سے مریضوں کو بھرپور ریلیف ملے گا۔
آف شور کمپنیوں کا آڈٹ کرایاجائے،امانت زیب
کھاریاں: پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت زیب نے کہاہے کہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر نظریہ پاکستان کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہاہے کہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر نظریہ پاکستان کی تکمیل نہیں ہو سکتی ۔سیاستدان ایک دوسرے کی کرپشن اور لوٹ مار کو تحفظ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل فرم سے آف شور کمپنیوں کا آڈٹ کروایا جائے ۔
نیزہ بازی کے مقابلے اختتام پذیر , شہریوں کی عدم دلچسپی
گجرات: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن گجرات کے موقع پر نیزہ بازی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ہیں، رائل کلب نے پہلی، زمیندارہ کلب نے دوسری اور صابری لجپال نیزہ بازی کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مہمانان خصوصی کمشنر کیپٹن (ر) محمد آصف ، آر پی او محمد طاہر ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری جعفر اقبال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیزہ بازی کلبوں اور گھڑ سواروں میں انعامات تقسیم کئے تین دن تک جاری رہنے والے نیزہ بازی مقابلوں میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے مختلف نیزہ بازی کلبوں کے 540گھڑ سواروں نے حصہ لیا، حتمی نتائج کے مطابق چوہدری ذوالفقار علی باگڑی کے رائل کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 50ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی کے حقدار ٹھہرے ، میاں جاوید اختر کے زمیندارہ کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور ٹرافی اور 30ہزار روپے جبکہ صابری لجپال کلب نے نیزہ بازی گروپ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سنگل مقابلوں میں وقار عرف وکی اول، غیاث احمد دوم اور عبیداﷲ اعوان سوم قرار پائے جنہیں نقد انعامات اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ شہریوں نے مقابلوں میں کوئی خا ص جوش و خروش اور دلچسپی سے حصّہ نہیں لیا ۔جس پر ڈی سی او،کنوینئر اور کمیٹی ارکان سخت مایوس ہوئے اور انہوں نے اپنے ما تحت عملہ کی سرزش کی ۔
گجرات:مزید 43ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کا حکم
گجرات: ڈسٹرکٹ ریگولرائزیشن کمیٹی نے حکومتی پالیسی کے تحت ضلع گجرات کے مختلف سکولوں کے مزید 43ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کی منظوری دے دی ہے اس طرح ضلع میں اب تک 901ایجوکیٹرز کو مستقل کر دیا گیاہے ۔