گوجرانوالہ نیوز
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: تعلیمی اداروں کے اردگرد گندگی کے ڈھیر لگ گئے
گوجرانوالہ: تعلیمی اداروں کے اردگرد گندگی کے ڈھیر لگ گئے انتظامیہ کی غفلت کے باعث گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون کے گرد کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں جس سے مچھروں کی افزائش بڑھ رہی ہے کالج انتظامیہ نے بتایا کہ کئی بار ویسٹ مینجمنٹ اور کارپوریشن حکام کو اطلاع دی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی،کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی وجہ سے کالج میں طالبات کی حاضری بھی متاثر ہو رہی ہے ۔
وزیر آباد میں قائد اعظم پبلک سکول کیلئے سرکاری زمین کامعائنہ
وزیر آباد: کمشنراسد اللہ فیض نے وزیر آباد میں قائد اعظم پبلک سکول کی تعمیر کیلئے سرکاری زمین کامعائنہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرا ٓباد سے بریفنگ لی انہوں نے سرکاری اراضی پر قائد اعظم پبلک سکول کے قیام کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کی اس موقع پران کے ہمراہ اے سی اور پرنسپل سکول بھی موجود تھیں
جشن آزادی :ون ویلنگ کیلئے منچلوں کی تیاریاں شروع
گوجرانوالہ : جشن آزادی کے موقع پر موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ سمیت دیگر کرتب دکھانے کے لئے منچلوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں ، جشن آزادی کے موقع پر نوجوان موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کروا کر سڑکوں پر کرتب کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ دوسری طرف پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائینگے ۔
میڈیکل ویسٹ کا دوبارہ استعمال , امراض پھیلنے لگے
گوجرانوالہ : خطرناک اور آلودہ پلاسٹک کو ری سائیکل کر کے چوسنیاں،برتن،فیڈرز ودیگر ا شیاء تیار کی جاتی ہیںجن کے استعمال سے ہیپاٹائٹس سمیت خطرناک امراض پھیل رہے ہیں . ذرائع انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے ضلع بھر میں سیکڑوں ہسپتالوں کے میڈیکل ویسٹ سے چوسنیاں،برتن،،فیڈرز ودیگر ا شیاء تیار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جوکہ خطر ناک بیماریوں کا باعث بن رہی ہیں ضلع گوجرانوالہ میں رجسٹرڈ سرکاری وغیر سرکاری ہسپتالوں کی تعداد106 ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے ۔ ہسپتالوں میں دو قسم کی ویسٹ ہوتی ہے عام ویسٹ جس میں شاپرز،دودھ،جوس اور پھلوں کے ڈبے ودیگر کوڑا کرکٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ٹی ایم ایز ڈمپنگ پوائنٹ پر پہنچاتی ہیں جبکہ دوسری قسم میں سرنجیں،مریضوں کی خون آلود پٹیاں، روئی، پیشاب والے بیگز،خون والا بیگ، پیشاب کی نالیاں، سرجیکل دستانے ،استعمال شدہ بلیڈ، مریضوں کو لگائی جانے والی بوتلیں شامل ہوتی ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ کے 106رجسٹرڈ سرکاری وغیر سرکاری ہسپتالوں میں سے صرف 43ہسپتال سالڈ ویسٹ لاہور کی کمپنی کو فروخت کرتے ہیں جبکہ 63رجسٹرڈ سمیت سیکڑوں غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں کا ویسٹ مقامی طور پر فروخت ہو رہا ہے جسے ری سائیکل کرکے ان سے برتن،ٹب،جگ،گلاس،پلیٹیں بچوں کے استعمال کیلئے فیڈرز،نپلز،چوسنیاں تیار کرکے مارکیٹوں میں فروخت کی جا رہی ہیں جوکہ شہریوں میں ہیپاٹائٹس اے ،بی سمیت متعدی ،خطرناک اور جان لیوا بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 50لاکھ سے زائد آبادی والے ضلع گوجرانوالہ میں ایک بھی انسی نریٹر مشین نہیں ہے بلکہ نجی طور پر لاہور میں چند مشینیں کام کر ر ہی ہیں جن کے ذریعے ہسپتالوں کی ویسٹ کو تلف کیا جاتا ہے ۔
90 فی صد حاملہ خواتین متوازن غذا سے محروم ہیں:ڈاکٹرز
گوجرانوالہ(لیڈ ی رپورٹر) پاکستان میں90 فی صد حاملہ خواتین متوازن غذا سے محروم ہیں۔ اس بات کا انکشاف مختلف لیڈی ڈاکٹرز نے سروے میں کیا۔ لیڈی ڈاکٹرہما نے بتایا کہ حمل کے دوران خواتین میں زیادہ تر آئرن اور خون کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بہت سی پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔ ڈاکٹرفروا نے کہا کہ خواتین کو آئرن،کیلشیم،کولیک ایسڈاور وٹامن بی کے کیپسول استعمال کرنے چاہئیں ۔آئرن کی کمی کی وجہ سے بچے ذہنی معذور اوراپاہج پیدا ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سعدیہ اور ڈاکٹر راجیہ گوہر نے کہا کہ خواتین کو کھانے میں سبز پتوں والی سبزیوں ،انڈے ،دودھ،پھل، جوس اور گوشت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے ۔
نوجوان عامر چیمہ شہید کی زندگی کو مشعل راہ بنائیں: عاکف طاہر
گوجرانوالہ:: تحفظ ناموس رسالت کیلئے امت کو بیدار کر نے کی ضرورت ہے ، ہم عامر چیمہ کے مشن کے وارث ہیں ،ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر نے کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار علامہ خادم حسین رضوی نے ساروکی میں غازی عامر چیمہ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا،انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر عاکف طاہر نے کہا کہ امت مسلمہ کے نوجوان غازی عامر چیمہ شہید کی زندگی کو مشعل راہ بنائیں ، اس موقع پر ثاقب جلالی نے کہا کہ ناموس رسالت پر پہرہ دینے کی ضرورت ہے ۔